ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مخالفین کو پھنسانے اور زمین پرقبضہ کرنے کیلئے کیا اپنی ہی ماں کا قتل،اوراپنے جرم کا بھی کیااعتراف

مخالفین کو پھنسانے اور زمین پرقبضہ کرنے کیلئے کیا اپنی ہی ماں کا قتل،اوراپنے جرم کا بھی کیااعتراف

Fri, 26 Aug 2016 18:54:23    S.O. News Service

بارہ بنکی، 26؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں بارہ بنکی ضلع کے اسندرا تھانہ علاقے میں ایک شخص نے اپنے مخالفین کو پھنسانے کے لئے اور زمین کے لالچ میں اپنی ہی ماں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ راجو بابو سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ اسندرا تھانہ علاقے کے مغرب بیلاو گاؤں میں گزشتہ 23اگست کو گرودیے(65)نامی خاتون کا گلا کاٹ کر قتل کے معاملے میں اس کے اکلوتے بیٹے دلیپ کو گرفتار کر کے آج جیل بھیج دیا گیا۔دلیپ نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دلیپ نے قبول کیا ہے کہ اس نے اپنے مخالفین کو پھنسانے اور ماں کے مالکانہ حق والی 10بسواں زمین ہتھیانے کے لئے اس واردات کو انجام دیا۔اس نے 23اگست کی آدھی رات کو اٹھ کر سو رہی اپنی ماں کے گلے میں چاقو سے حملہ کردیا اور شور مچایا کہ بدمعاشوں نے اس کی ماں کو قتل کر دیا ہے۔سنگھ نے بتایا کہ دلیپ نے پولیس کو دی گئی تحریر میں الزام لگایا کہ اس کی دشمنی اپنے سالے اور ایک دوسرے رشتہ دار سے ہے اور انہیں لوگوں نے اس کی ماں کا قتل کیا ہے،تاہم تحقیقات کے دوران پولیس کو دلیپ کی باتوں پر شک ہوا۔پولیس نے جب اسے گرفتار کیا تو اس نے اپنی ماں کے قتل کا جرم قبول کر لیا۔


Share: